انٹر نیشنل ادارہ برائے تحفظ اطفال کے مطابق ناروے کو مائوں کے لیے دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔جبکہ فن لینڈ مائوں کے لے دنیا کے بہترین مملک کی لسٹ میں ٹاپ پر اور صومالیہ فوجی ایکشن کی وجہ سے سب سے نیچے ہے۔جبکہ فن لینڈ کے بعد مائوں کے لیے بہترین ممالک کی لسٹ میں ناروے ،سویڈن،آئیس لینڈ،ہالینڈ،اور ڈنمارک کے ممالک سر فہرست ہیں۔جبکہ یونئیٹد اسٹیٹ جو کہ پچھلے پندرا سالوں سے پانچویں نمبر پرتھا اب اکتیسویں نمبر پر آ گیا ہے۔
مائوں کے لیے بہترین ممالک کے انڈیکس مین درجہ بندی کے لیے ماں بچے کی صحت،تعلیم،مالی معاونت اور سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
جبکہ صومالیہ میں ہر سولہ میں سے ایک ماں زچگی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔اور ہر پانچ میں سے ایک بچہ پانچ سال کی سالگرہ نہیں منا پاتا۔