ناروے میں برابری کے حقوق
ناروے میں برابری کے حقوق
ناروے دنیا میں برابری کے حقوق دینے والے ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔مرد اور عورت کے برابری کے حقوق نارویجن معاشرتی قدروں کا حصہ ہیں۔ناروے میں بسنے والے تارکین وطن کو ان اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔تاکہ وہ معاشرے میں گھل مل کر رہیں۔جبری شادی۔خطنے اور حجاب جیسے مسائل معاشرتی میل جول کی سیاست کا حصہ ہیں۔ان خیالات کا ا ظہار سیرت برٹن اور سیسل تھون کی کتاب میں کیا گیا ۔جو ان دونوں لکھاریوں کی مشترکہ کاوشوں سے لکھی گئی۔معاشرتی میل جول اور ثقافتی معاشرے کے موضوع پر لکھی گئی مذکورہ کتاب میں ان موضوعات کو ایک مختلف نظریاتی رخ سے دیکھا گیا ہے۔کتاب میں معاشرتی میل جول عورتوں کے برابری کے حقو ق کے مسائل کے بارے میں ایک ایک مختلف طرز فکر سے خیال آرائی کی گئی ہے۔ان موضوعات پر ایک تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔کتاب میں اس موضوع پر قلم اٹھاتے ہوئے مصنفین نے لکھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نارویجن کثیر ثقافتی معاشرے میں عورتوں کے برابری کے حقوق اور معاشرتی میل جو ل کی سیاست کو ایک ساتھ لے کر کیسے چلا جائے؟نارویجن برابری کی سیاست اور خواتین کی تحریکوں کو معاشرتی ثقافت اور مذہبی رنگ میں کس نظریہ سے دیکھتے ہیں؟اس سلسلے میں کون سی ممکنہ سرگرمیاں اس ماحول سے میل کھاتی ہیں؟جو کہ برابری کی سیاست پر اثر انداز ہو سکتی ہیں؟یہ اس کتاب کے مرکزی موضوعات ہیں جو کہ قاری کو نارویجن معاشرے کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔جو لوگ نارویجن معاشرتی اقدار کو سمجھنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب کسی تحفہ سے کم نہیں۔