شاہد جمیل
ناروے
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جدو جہد کو سات آٹھ سال بیت گئے ہیں۔پارٹی ہردور میں مختلف حوالوں سے گزرتی رہی۔میری نظر میں سیاسی جدو جہد محض ایک ایونٹevant کا نام نہیں کہ آج شروع ہوا اور کل ختم ہو گیا۔دراصل یہ ایک جہد مسلسل ہے۔جو زندگی کے موڑ میں ساتھ ساتھ چلتی ہے۔دو ہزار نو سے دو ہزار دس اور دو ہزار دس سے دو ہزاربارہ تک پارٹی اپنے ابتدائی دور سے گزری۔اس دور میں بہت سے ایسے مراحل آئے جس نے پارٹی کو بنیاد فراہم کی۔جو پارٹی کی تاریخ کے یادگار ادوار ہیں۔
2013 سے 2014 تک تحریک کو ناروے میں پارٹی کی جمہوری روایات کو نشو نماء ملی۔ پی ٹی آئی ناروے کو پہلی بار جمہوری انداز کے تقاضے پورے کرتے ہوئے الیکشن کرائے گئے۔جس سے پارٹی کے ڈھانچے میں جان آ گئی۔عمران خان کے خواب کی تکمیل اور نیا پاکستان کے حوالے سے دن رات کام کیا گیا۔جس سے وطن کی مٹی کی خوشبو محسوس کی گئی۔نو جوانوں کے دلوں کی دھڑکنوں کو قریب سے سنا گیا جو کہ ایک انمول اور یادگار جدو جہد تھی۔
دو ہزار پندرہ میں کچھ شر پسند عناصر نے طاقت اوردولت کے بل بوتے پر اور کچھ سسٹم کی خرابی کو گھٹیا طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو ہائی جیک کر لیا۔تمام کوششوں کے باوجود کوئی امید نظر نہ آم سکی۔پارٹی مسائل کا شکار ہو گئی ۔نا امیدی کے سائے منڈلانے لگے۔ایسے میں چند افراد کی دن رات کی محنت سے پارٹی کو منظم کیا گیا۔اس جدو جہد میں بہت سے افراد نے انتھک کوششیں کیں۔لیکن محمد طارق نے جس جوانمردی سے کام کیا ہے اسکا کوئی ثانی نہیں۔ان کی کوششوں نے تقریباً چھ سے آٹھ ماہ میں پارٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے۔اٹھارہ 18 دسمبر دو ہزار پندرہ 2015پارٹی کا یادگار دن تھا۔جس میں پارٹی کو دوبارہ ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ نئے بورڈ کا جمہوری نظام مکمل طور پر لاگو کیا گیا۔جس میں منتخب الیکشن کمیشن کو جنرل اسمبلی میں تشکیل دیا گیا اور منظم الیکشن کرائے گئے۔پی ٹی آئی کا آج ناروے میں ایک آزاد اور منظم بورڈ ہے۔جس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔میں آج اپنےء مولا کریم سے دعا کرتا ہوں کہ مولا ان کے تمام کاموں میں برکت عطاء فرما اور عمران خان کے مشن میں ان کا بھرپور ساتھ دے۔
آخر میں میں پی ٹی آئی ناروے کے منتخب صدر یٰسین احمد نائب صدر ذیشان احمد جنرل سیکرٹری صبیح الحسن کیانی انفارمیشن سیکرٹری کنول سجاد اور فنانس سیکرٹری شازیہ بشیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شاہد جمیل