ناروے میں رہائشی گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ


اس وقت ناروے میں پچھلے دس برسوں کی نسبت رہائشی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پورے ناروے
میں انچاس ہزار رہائشی گاڑیاں یا کاروان موجود ہیں جن میں سے گیارہ ہزار گاڑیاں اوسلو میں رجسٹرڈ ہیں۔جبکہ آبادی کے تناسب سے سب سے ذیادہ رہائشی گاڑیاں ناروے کے تین شمالی صوبوں کے رہائشیوں کے پاس ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی صوبوں مورے اور رومسدال میں بھی رہائشی گاڑیاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
جبکہ جنوبی کاؤنٹی تھیلسند رہائشی گاڑیوں کا گھر کہلاتی ہے جہاں ہر ہزار نفوس کے پاس ساٹھ رہائشی گاڑیاں ہیں۔اس کے علاوہ اس وقت ناروے میں ایک لاکھ انیس ہزار رہائشی خیمے بھی ہیں جو کہ پچھلے دس برسوں کے مقابلے میں بتیس فیصد ذائد ہیں۔
NTB/UFN
سروے۔۔کیتھرینا

اپنا تبصرہ لکھیں