ناروے میں عید کا دن نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے ساتھ

عید کے روز اسلامک کلچرل سینٹر اور رابطہ کمیٹی نے نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کو دعوت دی ہے ۔جو کہ انہوں نے قبول کر لی ہے۔عید کا یہ پروگرام وال آرینا میں ہو گا۔اسلامک کلچرل سینٹر کا کہنا ہے کہ نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے یہ دعوت قبول کر کے فراخدلی کا ثبوت دیا ہے ۔ اس سے نارویجن معاشرے میں مسلم کمیونٹی کی عزت افزائی ہو گی اور اسے تقویت ملے گی۔اس طرح یہ مسلمان اپنے نارویجن مسلم کے تشخص اور پہچان کو بہتر بنا سکیں گے۔عید کے موقع پر بچیخاص طور سے وزیر اعظم سے مل کر خوش ہوں گے۔
عید کا پروگرام پچیس جون 25 Junبروز اتوار حسب ذیل ہو گا۔
KL: 9.00۔۔۔ہال کے دروازے کھلیں گے
KL: 10.20 ۔۔۔خطاب قاری امام حامد
KL: 11.00 ۔۔نماز عید اور خطبہء
KL: 11.45 ۔۔۔۔وزیر اعظم سب کو عید مبارک کا پیغام دیں گی
KL:12.00 ۔۔۔۔۔بچوں کے لیے میجک شو
KL: 14.00 ۔۔۔۔ اختتام پروگرام
عید پارٹی کے موقع پر پروگرام میں مندرجہ ذیل اشیاء خریدی جا سکتی ہیں۔
اشیائے خوردو نوش اور کھانے پینے کی اشیاء
کیک ،آئس کریم، وافلر، کولڈ دڑنکس، چنا چاٹ ،نان کباب اور عید اسپنرز
جبکہ پورے دن کی پارکنگ فیس تیس کرواؤن ہو گی۔شرکاء سے استدعا ہے کہ وہ پارکنگ میں کوفت سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے آئیں تاکہ رش سے بچ سکیں۔اس پروگرام مین سات تا آٹھ ہزار شرکاء متوقع ہیں۔اس میں سب لوگ اپنے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں۔
تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اس مشترکہ پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے حسب توفیق چندہ اس نمبر پر بھیج دیں۔

        VIPPS-109473

المشتہر
اسلامک کلچرل سینٹر
رابطہ کمیٹی

اپنا تبصرہ لکھیں