ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی مقامی خبریں

مقامی نیوز ڈیسک
اوسلو کے گردو نواح میں گذشتہ ہفتے برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت بعض علاقوں میں نقطہء انجماد سے دس اور پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا۔ جس کی وجہ سے ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا۔ تاہم موسم کی صورتحال اس وقت ذیادہ خراب ہو گئی جب برفباری کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے برف کی سظح پھسلنے شیشے میں تبدیل ہو گئی۔اس وجہ سے پہاڑی اور ڈھلوانی علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے گاڑیاں ڈرائیو کرنا، چڑہائی پر چڑہانا اور چلنا مشکل ہو گیا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے دفاتر اور اسکولوں میں حاضریاں بھی کم رہیں اور کئی افراد برفانی سطح پر سے پھسلنے کی وجہ سے ہاتھ اور بازو ؤں کی ہڈیاں تڑوا بیٹھے تھے۔ جس کی وجہ سے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈوں میں رش ہو گیا۔ جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے متعدد حادثات بھی اتوار کے روز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس وجہ سے ایمرجنسی سروسز اور ہیلی کاپٹر ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کی مدد کرتے رہے۔

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی


ناروے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ عمرہ گروپ ٹورز کی صورت میں مساجد کے زیر اہتمام کیا گیا۔عمرہ سے آنے والے زائرین نے بتایا کہ مکہ معظمہ اور مدینہ شریف میں بھی شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے طواف میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔تا ہم وہاں سے اس مرتبہ آب زم زم بھی بہت تھوڑی مقدار میں لانے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے کئی لوگ ہینڈ بیگج کے بجائے اپنے سامان میں پانی کی بوتلیں لائے جبکہ بعض گروپس کے افراد کو عملہ نے سامان میں سے بوتلیں نکلوا دیں۔اس مقصد کے لیے عربی سیکورٹی کے عملے نے عمرہ کرنے والوں کو ہوائی جہاز میں سے اٹھا کر اپنے سامان میں سے بوتلیں نکالنے کا کہا جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی کوفت کا سامنٓا کرنا پڑا۔
شبانہ رحمان کی وفات پر سوشل میڈیا پر مباحثہ
پچھلے ہفتے ناروے کی معروف اینکر پرسن شبانہ رحمان کینسر کی وجہ سے وفات پا گئیں۔انکی وفات کے بعد جہاں نارویجن وں نے انہیں مختلف ایوارڈز سے نوازا وہیں پاکستانی کمیونٹی کے بعج افراد ان کے بارے میں مختلف بحث مباحثوں میں الجھے ہوئے ہیں۔جنہیں اب بعض حلقوں کی جانب سے غیر ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
urdufalak news desk

اپنا تبصرہ لکھیں