ناروے میں پاکستانی ایمبیسی میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے یوم آزادی کی تقریب شروع ہوگی۔ پاکستانی بچے یو م آزادی کے موقع پر سفارت خانے سے جلوس لے کر اوسلو سینٹر میں جائیں گے۔جبکہ سفارت خانے میں مختلف پاکستانی تنظیموں کے سربراہ اور مساجد کے سربراہ کے ساتھ دیگر پاکستانی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ شام پانچ بجے لاہور فیملی فرنٹ یوم آزادی کی تقریب منعقدکریں گے۔پاکستان ویلفئیر یونین بھی یوم آزادای کی تقریب منعقد کر رہی ہے۔اس تقریب میں شہری کونسل کے ممبر خالد حسین موس کے خالد کھٹانہ کی اردو کی درسی کتاب کے اجراء کا اعلان بھی کریں گے۔