ناروے میں پناہ گزینوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

اس سال ناروے آنے واالے پناہ گزینوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ اعداد و شمار سال دو ہزار نو سے لے کر اب تک کے جائز سے اخذ کیے گئے ہیں۔اسکی وجہ اریتھریا اور شام سے آنے والے پناہ گزین ہیں۔اس سال کے پہلے حصے میں پانچ ہزار تین سو التالیس پناہ گزین ناروے آئے جبکہ پچھلے سال اسی پیریڈ میں چار ہزار نو سو نوے پناہ گزین آئے تھے۔ا سطرح پناہ گزینوں کی تعداد سات فیصد کے تناسب سے بڑہی ہے ۔یہ اعداد و شمار نارویجن امیگریشن کے محلمہ نے جاری کیے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ا س سال کے آخر تک گیارہ ہزار پناہ گزین متوقع ہیں۔محکمہ ء امیگریشن کے ڈائیریکٹر فور فانگ کا کہناہے کہ ایسا پہلی بار ہواہے کہ پناہ گزینوں کی اتنی بڑی تعداد صرف دو ممالک سے آ رہی ہے۔تاہم ناروے کے علاوہ جرمنی اور سویڈن میں بھی پناہ گزین آ رہے ہیں۔سویڈن میں سب سے ذیادہ پناہ گزین جا رہے ہیں مگر انکی تعد اد کا تناسب وہاں کی آبادی کے حساب سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں