ناروے میں پناہ گزینوں کے کیس نبٹانے کے لیے کم وقت مقرر

سن دو ہزار تیرہ میں نارویجن امیگریشن ڈائیریکٹریٹ میں پناہ گزینوں کے کیسز نبٹانے کا ٹائم سن دو ہزار دس ک مقابلے میں بہتر فیصد کم کر دیا گیا۔جبکہ اسی فیصدکسز خارج کیے گئے۔اس کی وجہ امیگریشن اپیل بورڈ کے اخراجات میں کمی کرنا تھی۔
جبکہ سن دو ہزار آٹھ سے ناروے میں مستقل رہائش کے ویزے کی اپیل کے لیے کیسز نبٹانے کے اوقات میں تین تا پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح فیملی کے رہائشی ویزے کے کیس کا دورانیہ بھی سن دو ہزار بارہ سے پینتیس فیصد بڑہا دیا گیا ہے۔
امیگریشن محکمہ کے اخراجات
امیگریشن محکمہ کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ تین اعشاریہ نو ملین لگایا گیا ہے۔جس میں سے دو اعشاریہ پانچ ملین محکمہ کے لیے رہائشی عمارات کی خریدداری پر اٹھ جاتا ہے۔جبکہ پناہ گزینوںکی آمد میں اضافہ کی وجہ سے یہ اخراجات سن دو ہزار سات سے لے کر دو ہزار دس تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں