ناروے میں چودہ ہزار غیر قانونی پناہ گزین

نارویجن امیگریشن محکمہ کے توسط سے پولیس نے چودہ ہزار غیر ملکی رجسٹرڈ کیے ہیں۔ان میں سے پانچ ہزار غیر ملکی کیمپوں میں موجود ہیں۔ان سب کو ناروے چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا تھا۔لیکن اس کے بعد انہیں مزید مہلت دے دی گئی۔ان میں سے پاچ سو پچاس قیدی ہیں جنہیں چلے جانا چاہیے تھا۔اس کے علاوہ پانچ ہزار پانچ سو افراد استقبالیہ سنٹروں میں بیٹھے ہیں اور باقی نو ہزار افراد مختلف جگہوں پر مقیم ہیں۔ کمیونیکیشن آفیسر سیسیلیاء جونسن Cecilie Johansen PU. کے مطابق ان میں سے کئی لوگوں کے بارے میں ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں یہ بات عدم تحفظ کا باعث ہے کہ ناروے میں ایک بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں