ناروے میں کم سن بچوں کی شادی کے واقعات
ریڈ کراس حکام کا کہنا ہے کہ ناروے میں کم سن بچوں کی شادیوں کے واقعات حقیقت سے ذیادہ ہیں۔ایک اہلکار کے بیان کے مطابق انہیں کئی ایسے ٹیلیفون موصو ل ہو چکے ہیں جن بچوں کی عمریں گیارہ سال یا اس سے کم تھیں اور انہیں اس بات کا خدشہ تھا کہ بیرون ملک سیر کے بہانے ان کی شادی کر دی جائے گی۔یہ بات آنے ماٹے اور تھونے سالنے نے کہی جو کہ ریڈ کراس کے ادارے میں پروجیکٹ کے سربراہ ہیںاور مشاورتی گروپ میں بھی شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے این آر کے ٹی وی چینل سے بات کے دوران بتائی۔انکا کہنا ہے کہ 2008 سے لے کر 2012 تک کے عرصہ میں انہیںایسے کم سن بچوں کی کالز موصول ہوئیں جنکی یا تو شادی کر دی گئی تھی یا پھر وہ اس خطرے سے دوچار تھے۔