ناروے کی جانب انسانی اسمگلنگ میں اضافہ
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس سال ناروے میں انسانی اسمگلنگ کے ذریعے اسمگل کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان میں چودہ سال سے لے کر اٹھارہ سال تک کے بچے شامل ہیں۔ان بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں زبردستی ملوث کیا جاتا ہے۔ ان میں پرائیویٹ اداروں ،دوکانوں میں جبری مزدوری،منشیات ی اسمگلنگ اور دوسری غیر اخلاقی سرگرمیاں شامل ہیں۔انسانی حقوق کے محکمے نے انسانی اسمگلنگ کے واقعات کا نوٹس لیا ہے اور ادار ے کے سربراہ نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔تحقیق کے مطابق اسمگلنگ اور ناجائز ذرائع سے لائے جانے والے بچوں کا تعلق مشرق وسطیٰ کے علاقوں سے ہے۔