ناروے کے شہر موس میں چوھدری افتخارکی طرف سے ڈنر پارٹی
ناروے کے شہر موس میں چوھدری افتخار نے اپنے گھر پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس ڈنر میں نوجوان نسل کے نمائندوں اور دیگر احباب کواوسلو اور موس سے مدعو کیا گیا تھا۔مہمانوں میںچوہدری افتخار کے کزن میاں ظہیر احمد اور ناروے میں تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹریراجہ عامر حسین اور بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ اوسلو سے پی ٹی آئی کے کارکن اور فنانس سیکرٹری اور عمران خان کے نائب صدر برائے ناروے شاہد جمیل بھی افظار ڈنر میں شرکت کی۔
عامر حسین راجہ موس میں نوجوان نسل کے متحرک نمائندہ ہیں۔وہ اس وقت تحریک انصاف پی ٹی آئی کے لیے خصوصی طور پر کام کر رہے ہیں۔ موس میں نوجوانوں کو تحریک انصاف کی طرف راغب کرنے میں انکا اہم کردار ہے ۔ پی ٹی آئی کے منشور کو ناروے میں متعارف کروانے کا سہرا بھی انکے سر پہ ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے لیے انکی یہ کاوشیںلائق تحسین ہیں۔ شاہد جمل نے تحریک انصاف کے لیے راجہ عامر کی کوششوں کو خاص طور سے سراہا۔اس کے علاوہ موس کے رہائیشی بیرسٹر احسن رشید بھی پی ٹی آئی کے اہم رکن ہیں۔وہ پاکستان میں سرائے عالمگیر شہر کے لیے پی ٹی آئی کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لیے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔
افطار ڈنر کے بعد دس نوجوانوں نے تحریک اانصاف کی ممبر شپ بھی حاصل کی۔اس کے بعد عامر راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر عمران خان ناروے میں موس کے ائیر پورٹ رگے (Rygge) پر آئیں گے تو وہ انکا پر جوش اور فقہید المثال استقبال کیا جائے گا،اور انہیں کارکنوں کے ہمراہجلوس کے ساتھ اوسلو تک چھوڑ کے آئیں گے۔
Jeg har hørt at sittende folka ikke representerer PTI i Norge.
Det forventes valg som skal skje gjennom PTI i Pakistan og godkjennes av dem, noe so enda ikke er blitt gjort.
Har også hørt at de sittende menneskene motstrider valg siden de er redd for å miste sine verv.
Jeg forlate til de representatene for å forklære egen situasjonen
editor