حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی پاک ﷺ حسن معاشرت کا مکمل نمونہ تھے ہمیشہ خندہ پیشانی سے پیش آیا کرتے تھے۔اپنے اہل و عیال کے ساتھ دل لگی اورتفریح کیا کرتے تھے۔آپ صلعم اکثر اپنی ساری ازواج کو عشاء کی نماز کے بعد ایک گھر میں جہاں آپ کو رات بسر کرنا ہوتی تھی جمع کر لیا کرتے تھے اور سبھی مل کر رات کا کھاناکھاتے تھے۔کھانے کے دوران بھی مزاح اور خوش طبعی کا مظاہرہ ہوتا تھا۔کھانے کے بعد ساری ازواج اپنے اپنے حجروں میں چلی جاتی تھیں اور حضور اکرم جس بیوی کے ہاں مقیم ہوتے وہاں سو جایا کرتے تھے۔سوتے وقت بھی آپ ایک چٹائی پر لیٹ جاتے اور اسی چٹائی پر آپ کی زوجہ محترمہ لیٹ جاتی تھیں۔آپ سونے سے قبل اپنے اہل و عیال کے ساتھ مختصر سی گفتگو اور کبھی پندو نصائح کرتے تھے۔
اقتباس شہید المحراب حضرت عمر بن خطاب
صٖفحہ ۲۹۱