نثار نے انٹرویو میں فرعون نہیں Frown کا لفظ استعمال کیا تھا، ترجمان

نثار نے انٹرویو میں فرعون نہیں Frown کا لفظ استعمال کیا تھا، ترجمان

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے بارے میں FROWN کا انگریزی لفظ استعمال کیا تھا جس کا مطلب ناگواری ہوتا ہے۔ بعض اخبارات میں نواز شریف کے چہرے پر فرعونیت شائع کر دیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے چودھری نثار علی خان پر تنقید کر ڈالی۔ چودھری نثار علی کے ترجمان نے بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے FROWN کا لفظ استعمال کیا ہے فرعون نہیں کہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں