ایک عورت ہتھوڑا لےکر اپنے بیٹے کے اسکول میں پہنچیں اور چپراسی سے پوچھنے لگی: 🔨
نقیب سر کی کلاس کونسی ہے؟
ہتھوڑے کو دیکھ کر چپراسی نے ڈرتے ہوئے پوچھا: لیکن آپ کو ان سے کیا کام ہے؟
ہتھوڑے کو ہوا میں لہراتے ہوئے بولی: ارے وہ میرے بیٹے کے کلاس ٹیچر ہیں، مجھے ان کی کلاس دکھاؤ!
چپراسی دوڑ کر نقیب سر کے پاس گیا اور اطلاع دی کہ ایک عورت ہاتھ میں ہتھوڑا لئے آپ کو تلاش کر رہی ہے!
نقیب سر کے چھکےّ چھوٹ گئے! وہ دوڑ کر پرنسپل کے پاس گئے!
پرنسپل فوراً اس عورت کے پاس آ کر نہایت عاجزانہ انداز میں بولے: آپ جلد بازی سے کام نہ لیں، اطمینان رکھیں آپ کی شکایت فوری طور پر دور کیجائے گی۔
اس عورت نے کہا: مجھے کوئی شکایت نہیں، بس آپ نقیب سر کی کلاس بتائیں، میں ان کی کلاس میں جانا چاہتی ہوں۔
پرنسپل نے کہا: لیکن! آپ ان کی کلاس میں کیوں جانا چاہتی ہیں۔
اس عورت نے کہا: کیوں کہ مجھے وہاں اس بینچ کی کیل ٹھوکنی ہے جس پر میرا بیٹا بیٹھتا ہے، کل وہ تیسری بار اس کیل کی وجہ سے پینٹ پھاڑ کر آیا ہے۔

واہ کیا بات ہے بہت خوب ماں کا ہتھوڑا کمال کا تھا