Dr R.A Imtiaz
نماز کا مفہوم کیا ہے؟ نماز کا مقصد کیا ہے؟یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔میرے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ایک تو امام مسجد نماز پڑھتے ہیں کیونکہ انہیں مجبوراً نماز پڑہانی پڑتی ہے۔کینوکہ انکی روٹی کا مسلہء ہوتا ہے۔یوں سمجھ لیں کہ وہ نماز پڑہتے نہیں بلکہ پڑہاتے ہیں۔دوسری قسم ان نمازیوں کی ہوتی ہے جو مسجد کے صدر یا کمیٹی وغیرہ میں ہوں۔تیسری قسم ان نمازیوں کی ہے جو اپنے محلے میں نمازی کہلوانا پسند کرتے ہیں۔چوتھی قسم ان لوگوں کی ہوتی ہے جو اچھے قسم کے نہ ہوں بلکہ گھناؤنے قسم کے کام میں ملوث ہوں اور محلے کو شرافت کا تاثردینا انکی مجبوری ہو۔پانچویں قسما نلوگوں کی ہوتی ہے جنہیں کوئی عمل یا وظیفہ کرنا ہو۔انہیں بتایا گیا ہو کہہر نماز کے بعد کرنا ہے۔چھٹی قسم ان لوگوں کی ہے جو بوڑہے ہوتے ہیں اور وقت گزاری کے لیے نماز کا سہارا لیتے ہیں۔ساتویں قسم ان لوگوں کی ہے جن پر کوئی مصیبت آ پڑے تو وہ چند د ن نماز پڑہتے ہیں۔ا قسم میں وہ نوجوان بھی شامل ہیں جو پسند کی شادی کیلیے نماز پڑہتے ہیں۔آٹھویں قسم ان لوگوں کی ہے جو کسی قریبی عزیز یا رشتہ دار کے فوت ہونے کے چند دن بعد موت اور آخرت کے ڈر سے نماز پڑہتے ہیںیوں امام مسجد کی روٹی چلتی رہتی ہے۔
مذکورہ بالا اقسام میں کوئی بھی اللہ کا حکم سمجھ کر اور اپنی ڈیوٹی سمجھ کر نماز ادا نہیں کرتا۔اثرات بھی پھر ویسے ہی مرتب ہوتے ہیں۔اب آپ اپنا تجزیہ کریں کہ آپ کی نماز کس قسم کی ہے ؟جن کی نماز اوپر بیان کردہ اقسام سے مختلف ہے وہ اپنی نماز کی قسم بیان کریں تاکہ دوسروں کو تحریک ملے۔