مصر میں ایک شخص کی نماز پڑھتے ہوئے عین سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی، اس شخص کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔
العربیہ کے مطابق مصر میں ایک شخص نے دکان کے اندر نماز کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت جان جانِ آفریں کی سپرد کردی جب وہ سجدہ کے حالت میں تھے۔ دکان پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے اور 39 سالہ شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان کی مغفرت کی دعا اور ایسی موت پر رشک کا اظہار کیا