معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے بدمعاشیہ ننھی زینب کے سفا ک قاتل عمران کو پاگل قرار دے کر بچانا چاہتے ہیں، جسے وہ ذہنی مریض قرار دے رہے ہیں وہ کچھ ماہ پہلے راولپنڈی سے ایک شادی شدہ خاتون کو اغوا کر چکا ہے ،میں میڈیا کے اینکرز کو تنبیہ کرتا ہوں کہ وہ میرے راستے میں نہ آئیں ورنہ وہ بھی بیچ میں ’’رگڑے ‘‘ جائیں گے ،میں ان کو کہتا ہوں کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور درمیان میں نہ آئیں ۔
نجی ٹی وی ’’ نیوز وَن ‘‘ میں اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشیہ قصور کی ننھی زینب کے سفاک قاتل کو بچانے کے لئے اسے ذہنی مریض قرار دے رہے ہیں ،سفا ک قاتل عمران نے چند مہینے قبل راولپنڈی سے ایک خاتون کو اغوا کیا تھا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو گئی تھی تاہم بعد میں اس خاتون کے گھر والوں نے پولیس کو لکھ کر دیا تھا کہ ملزم عمران نے انہیں 50ہزار روپے دے دیئے اور اسے معافی نامہ لکھ کر معاف کر دیا تھا ،اس بدمعاشیہ نے خاتون کے ساتھ کیا کیا ؟اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس میں جیسے یہ سب مل کر پھدکے ہیں اچانک، اگر کوئی میرا نام لے گا میں اوپر سے نیچے تک سب کی طبیعت صاف کر دوں گا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹی وی سکرین پر ایف آئی آر کی کاپی اور معافی نامہ بھی دکھایا ۔
Recent Comments