میں بچوں کے حقوق اور حصول علم کے حقوق کے تحفظ کرنے والے کیلاش ستیارٹھی اور ملالہ یوسف زئی کو نوبل پرائز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتی ہوں۔ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بچوں کے حقوق اور خاص طور سے عورتوں کے تعلیمی حقوق کے موضوعات میرے دل سے قریب ترین ہیں۔بچوں کے حقوق کا تحفظ وقت کا سب سے بڑا چیلنج اور نارویجن حکومت کی بڑی ترجیح ہے۔تعلیم سب سے اہم چیز ہے جو ہم اپنے بچوں کو دیتے ہیں۔تعلیم بچوںکو غربت سے نکالتی ہے،اور حقوق کا تحفظ کرنا سکھاتی ہے۔تعلیم امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔
میں ملالہ اور کیلاش ستیارٹھی سے خود ملی جب وہ اوسلو ایوارڈ لینے کے لیے آئے تھے۔میں دسمبر میں ان سے بچوں کے مسائل کے بارے میں بات چیت کروں گی۔یہ بات نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے ایک بیان میں کہی۔
NTB/UFN