نیوزی لینڈ کے علاقے نارتھ لینڈ میں تی کپورو کے نزدیگ چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی تصدیق پولیس نے بھی کردی ۔
پولیس کے مطابق ضلع کیپارہ میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروس موقع پر پہنچ گئیں، جائے حادثہ کا جائزہ لیا تاہم مزید تحقیقات کیلئے معاملہ سول ایوی ایشن حکام کے سپرد کردیاگیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ نارتھ وارڈ کی طرف جانیوالا بدقسمت طیارہ دریا شمالی ویروا سے ایک کلومیٹر پہلے حادثے کا شکار ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان مائیک رچرڈ نے بتایاکہ فوری طور پر حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ بتانا قبل از وقت ہے ، لیکن وہ ولنگٹن کے دو سیفٹی افسران کو تحقیقات کیلئے تعینات کررہے ہیں، افسران پہلے جائے حادثہ پر پہنچنے والے پولیس اور ریسکیو افسران سے ملیں گے اور موقع سے لی گئی تصاویر کا بھی جائزہ لیں گے ، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ وینزآر وی 7تھا۔
Recent Comments