ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ڈھائی کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔