واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک مرغ نے سب کو حیران کر دیا ، ہوا بھرے دیو قامت مرغ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھاپ نظر آتی ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب رخ کر کے سنہری کلغی ، سنہری بھنوں اور سنہری چونچ والا یہ مرغ ڈون ہے ۔ہوا بھرے دیو قامت ڈون کے بالوں کا انداز صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے ۔ اسے کیلیفورنیا کے رہنے والے ترن سنگھ برار نے نصب کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے وہ اس مرغ کے ذریعے قوم کو بتانا چاہتے ہیں ہمارا رہنما کتنا برا اور غیر مستحکم ہے ۔ ان کا رویہ ان کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان دنوں صدر ٹرمپ سترہ روزہ چھٹیوں پر نیو جرسی میں ہیں ۔