نمائندہ خصوصی
اوسلو میںرشتہ پارٹی کی سربراہ نے گروپ میںممبران کو وارننگ دی ہے کہ مزید دو نمبر ڈیلیٹکر دیے جائیںکیونکہ ان نمبروںسے ممبران کو مشکول افراد کی کالز موصول ہوئی ہیں.گروپ ایڈمن نے مزید دو نمبروںکو بلاک کرنے کا پیغام دیا ہے .انہوںنے گروپ ممبر خواتین کو کہا ہے کہ وہ دئے گئے دو نمبروںسے کوئی بھی میسج یا کال نہ سنیں.
رشتہ پارٹی کی ایڈمن سعیدہ باجی نے پچھلے ماہ ایک ون ڈش فئیر ویل پارٹی رکھی تھی.پارٹی میںمعمول کے بر خلاف کم خواتین نے حصہ لیا.سعیدہ جاوید نے بتایا کہ اوسلو میںپاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے انہوںنے سب سے پہلے رشتہ پارٹی کے پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد پردیس میںرہنے والے پاکستانی خاندانوںکو ان کے بچوںکے رشتے تلاش کرنے میںمدد کرنا تھا.وہ یہ کام بلا معاوضہ کرتی ہیں.لیکن دو ماہ پہلے انکا پورا گروپ ہیک کر لیا گیا.اس کے بعد مختلف نمبروںسے ممبران کو فون موصول ہونا شروع ہو گئے.جس میںممبران سےیہ پوچھا جاتا تھا کہ کیا وہ
نئے رشتہ گروپ میںشامل ہونا چاہتے ہیں .ممبران کے مطابق یہ فون انڈین نمبروںسے کیے گئے تھے.اس کے علاوہ کوئی آدمی آواز بدل کر یہ کہتا کہ میںغزالہ بیگ بول رہی ہوں.جبکہ بیشتر لوگوںنے انکی آواپہچان لی کہ یہ غزالہ باجی نہیںہی:ابھی تک گروپ ہیک ہونے کی وجہ اور چوری کرنے والے کے بارے میںعلم نہیںہو سکا.
اگر کسی کو اس بارے میںکوئی معلومات ہے وہ بتا کر غزالہ باجی کی مدد کریںتاکہ وہ پہلے کی طرحپاکستانی کمیونٹی کی مدد کر سکیں.