نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل اپنے کھلاڑیوں کو ایک ہی پیمانے میں تول دیا ہے اور 3 ملین ڈالر کی انعام رقم پورے سکواڈ میں یکساں طور پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے باوجود کم باﺅنڈریز کی وجہ سے رنر اپ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی نے 3 ملین ڈالر انعامی رقم دی جبکہ فائنل جیتنے والے انگلینڈ کو ٹرافی کے ہمراہ 6 ملین ڈالر ملے۔ کیویز کی جانب سے یہ رقم اپنے تمام 15 رکنی سکواڈ میں برابر تقسیم ہو گی جبکہ کچھ حصہ سپورٹنگ سٹاف کو بھی ملے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت تمام ٹورنامنٹس سے حاصل ہونے والی رقم پورے سکواڈ کو ملتی ہے اور یہی اصول ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر بھی لاگو ہوگا جس کا مطلب ہے کہ ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ کھیل پانے والے بیک اپ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل بھی کپتان کین ولیم سن کے برابر 1 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر حاصل کریں گے جنہوں نے 10 میچوں میں 578 رنز بنائے۔