وزیراعظم عمران خان کا24اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر 24 اکتوبر کو دورے پر جائیں گے، وزیراعظم کومڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹومیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا متوقع دورہ 3 روزہ ہو گا۔وزیراعظم کو سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ولی عہدکی طرف سےدورے کی دعوت سعودی سفیرنے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔موسمیاتءتحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔اس ضمن میں سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔