وزیر اعظم عمران خا ن نے بدھ کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے والد اور بہن کے ساتھ اپنی ایک نایا ب تصویر شیئر کی ہے ۔
عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”میرے والد اور بہن کے ساتھ جب میں شاید دو سال کا تھا“ ۔
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم کے والد انہیں گود میں اٹھائے کھڑ ے ہیں اور ان کی بہن ساتھ کھڑی ہیں۔ان کے والد سفاری سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ وزیر اعظم قمیض اور شارٹ پہنے ہوئے ہیں۔تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ا ن کے گھر پربنائی گئی ہو مگر وزیر اعظم نے جگہ کی نشاندہی نہیں کی ہے۔عمران خان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر انکی نجی تصویریں اکثر اوقات فالورز کے لئے شیئر ہوتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی آفیشل کی جانب سے عمران خا ن کے سیاسی کیئریر کے آغاز پر بنائی گئی تصویر شیئر کی گئی تھی جب بچپن میں حماد اظہر ان کے پیچھے کھڑے تھے۔