آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی جی جب سے آپ وزیر اعظم بنے ہیں 18مہینے مکمل ہوگئے ہیں اور آپ غیر ممالک کے 20سے زیادہ دورے کرچکے ہیں۔ ایسا لگتا ہے غیر ممالک کے وزیراعظم ہیں۔ ہندوستان کسی اہم مسائل یا دستخط کے لیے آتے ہیں۔ ذرا اپنا قیمتی وقت نکال کر ہندوستان کا بھی دورہ کرلیں۔ ہندوستان کی عوام مہنگائی سے پریشان ہے۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے، کسان خودکشی کررہے ہیں، غذمائی اشیاء دال، چاول، سبزی، پھلوں وغیرہ کے علاوہ کپڑا دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں، جس سے غریبوں کا بُرا حال ہے۔ کاروباری حالت کافی خراب ہونے سے کارخانوں ، فیکٹریوں میں کام بند ہوگیا ہے، ہندوستانی عوام خون کے آنسو رو رہی ہے۔ آپ نے اپنا ڈیڑھ سال غیر ممالک دورے میں برباد کردیا۔ اگر آپ اسی طرح غیر ممالک دورے کرتے رہے تو ہندوستان پانچ سالوں میں 50سال پیچھے چلا جائے گا۔ آپ کے بار بار غیر ممالک دورے کی خبر سُن کر ایک غریب کو دل کا دورہ پڑھ گیا چوراہے پر مر گیا ہر شخص یہ کہہ رہا تھا کہ یہ میری ہی لاش ہے۔