وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباءکیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پہلی سے چوتھی ، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباءکو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پہلی سے چوتھی ، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباءکو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پرموٹ کیا جائے گا تاہم پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جس کی وزارت تعلیم کی جانب سے منظوری دید ی گئی ہے ۔ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری جاری کر دی ہے ،پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔