ونلڈ ٹرمپ بزدل انسان ہیں،امریکی صدر کی ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی جرات نہیں: سرکاری اخبار

10

شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بزدل انسان ہیں ،وہ ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں نہیں ڈال سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اخبارکااداریہ کا کہناتھا کہ ٹرمپ نے کم جونگ ان کی شان میں خلاف ورزی کی ہے اور انہیں سزائے موت ہونی چاہیے۔اخبار نے ٹرمپ کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ امریکی صدرایک بزدل انسان ہیں اور وہ ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر نہیں دیکھ سکتے۔ واضح رہے کہ امریکی صدرنے خراب موسم پرجنوبی وشمالی کوریاکی سرحدکادورہ منسوخ کردیاتھاجس پر انہیں شمالی کوریا کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں