![pic](https://www.urdufalak.net/urdu/uploads/2017/11/pic1.jpg)
گوگل کا کروم براؤزر اس وقت دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ براؤزرز میں سے ایک ہے لیکن نئے فائر فوکس براؤزر نے اپنی حیرت انگیز رفتار اور بہترین کارکردگی سے نا صرف انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے بلکہ گوگل کے کروم براؤزر کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیا ’فائر فوکس کوانٹم‘ براؤزر گوگل کے کروم براؤزر سے 30فیصد تیز ہے جبکہ سست رفتار نیٹ ورکس استعمال کرنے والوں کے لئے بھی یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ ان نیٹ ورکس پر بھی اس کی رفتار عام براؤز کی نسبت تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔
اگرچہ فائر فوکس براؤزر پہلے بھی کافی مقبول تھا لیکن گزشتہ چھ سال کی تحقیق اور پھر ڈیڑھ سال کے انجینئرنگ ورک کے بعد فائر فوکس میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ اب اس کا تازہ ترین ورژن ’فائر فوکس کوانٹم‘ میدان میں آچکا ہے جو کہ گوگل کروم سے 30 فیصد زیادہ تیز ہے۔
Post Views: 119
Recent Comments