یورپ بھر میں آج رات (ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب) رات کو دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی جائیں گی۔
گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے سے وسطی یورپ میں موسم گرما کے معیاری وقت CEST کا آغاز ہو جائے گا۔ کئی ایسے یورپی باشندے جو اس نظام کی افادیت کے قائل نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ سسٹم ہر سال بلاوجہ مارچ کے آخری اتوار اور اکتوبر کے آخری اتوار کے روز لوگوں کے لیے غیر واضح صورت حال اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
ایسے یورپی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بات کتنی ضروری ہے کہ مارچ کے آخری ویک اینڈ پر دن کے 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ چرا لیا جائےاور پھر اکتوبر کے آخری ویک اینڈ پر واپس کر دیا جائے۔ اس شکایت کی بنیاد یہ ہے کہ مغربی یورپ میں ہر سال مارچ کا آخری اتوار 23 گھنٹے کا اور اکتوبر کا آخری اتوار 25 گھنٹے کا ہوتا ہے۔