دنیا کے موٹے ترین لوگوں میں شمار ہونے والے سکاٹ لینڈ کے اس آدمی نے اپنے وزن میں 273کلوگرام کمی کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر اینورنیس کے رہائشی پاﺅل ٹوتھل نامی اس شخص کا وزن 368کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہا گیا تھا۔ اسے خدشہ لاحق ہو گیا تھا کہ وہ ازدواجی تعلق قائم کرتے ہوئے اپنی بیوی کو کچل کر ہلاک کر دے گا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس نے اپنے وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاﺅل نے گیسٹرک سرجری کرائی جس کے بعد اس کا وزن کم ہونا شروع ہو گیا۔ سرجری سے قبل وہ بلا کا بسیار خور تھا مگر سرجری کے بعد وہ صرف 1800کیلوریز کی حامل خوراک کھانے لگا اور اس کا وزن تیزی سے گرنا شروع ہو گیا۔ اس کی سرجری پر 15ہزار پاﺅنڈ لاگت آئی، مگر اس خرچ نے اس کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔
پاﺅل کا کہنا تھا کہ ”میری ازدواجی زندگی لگ بھگ ختم ہو کر رہ گئی تھی۔ مجھے خوف آتا تھا کہ اگر میں اپنے بیوی کے پاس گیا تواسے کچل کر مار ڈالوں گا۔ میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر نہیں جا سکتا تھا۔ میری وجہ سے میری فیملی کی خوشیاں ادھوری تھیں چنانچہ میں نے گیسٹرک سرجری کا فیصلہ کیا اور اب میں خوش ہوں کہ میں وہیل چیئر سے اٹھ کر اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکتا ہوں۔“