وہ ناول جس میں 40 سال پہلے ہی کرونا وائرس کی پیشگوئی کردی گئی تھی، دنیا سر پکڑ کر بیٹھ گئی

وہ ناول جس میں 40 سال پہلے ہی کرونا وائرس کی پیشگوئی کردی گئی تھی، دنیا سر پکڑ کر بیٹھ گئی

چین کے شہر ووہان میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 1700 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ 25 ملکوں تک پھیل چکا ہے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے آئے روز نت نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں حالیہ اضافہ اس ناول کا ہوا ہے جو 40 سال پہلے لکھا گیا تھا۔

’The Eyes of Darkness‘ نامی ناول 1981 میں ڈین کونٹز نامی مصنف نے لکھا تھا جس میں اس نے کرونا وائرس کو ’ووہان 400‘ کا نام دیا تھا۔ اس ناول میں ’ووہان 400‘ وائرس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے ایک لیبارٹری میں ہتھیار کے طور پر بنایا گیا ہے۔

ڈیرن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس ناول کے کور صفحے اور اس صفحے کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کرونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہ عجائبات سے بھری پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں