برطانیہ میں ایک شخص کی ٹانگیں نیلی ہو گئیں جس پر وہ گھبرا کر فوراً ہسپتال پہنچ گیا جہاں اس کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ وہ شخص ڈاکٹر کے سامنے شرم سے پانی پانی ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق مارک نامی اس شخص نے خود یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر سنایا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ ”ایک روز میری ٹانگیں نیلی پڑ گئیں جس پر میں بہت پریشان ہو گیا۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے سرچ کیا تو ایک ویب سائٹ پر ٹانگیں نیلی ہو جانے کے متعلق ہولناک باتیں بتائی گئی تھیں جنہیں پڑھ کر لگا کہ میں ابھی موت کے منہ میں جانے والا ہوں۔“
مارک مزید لکھتا ہے کہ ”اس ویب سائٹ پر معلومات پڑھنے کے بعد میں بھاگم بھاگ ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد ایسی بات بتائی کہ شرم سے میرا دل چاہا کہ خودکشی کر لوں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ تم نے نئی جینز خریدی ہو گی اور دھوئے بغیر پہن لی ہو گی۔ اس یہ پینٹ کا رنگ اتر کر تمہاری ٹانگوں پر لگ گیا ہے۔“مارک کی اس ٹویٹ کو اب تک 1لاکھ 60ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور اس کی حماقت پر قہقہے لگا رہے ہیں۔