ٹاپ کی جگہ

گل بہار
ایک دن یونیورسٹی میں طلباء گراونڈ میں بیٹھے گفتگو کر رہے تھے ہر ایک ماحول کی شکایت کر رہا تھا نوکری نہیں ملتی کام نہیں ملتا وغیرہ وغیرہ اس گروپ کے قریب ایک پروفیسر گزرا تو اس نے انکی باتیں سنیں اور بولا آپ لوگوں کی شکایتیں بجا ہیں آپ وہاں جگہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں جگہیں بھری ہوی ہیں اور جہاں جگہ خالی ہیں وہاں پہنچنے کی کوشش نہیں کرتے آپ کچھ اونچا سوچیں آپ کے لیے مایوسی کا کوی سوال نہ ہوگا کیونکہ عام جگہیں بھری ہوتی ہیں مگر ٹاپ کی جگہ ہر طرف خالی ہے ۔امتیاز کامیابی کا راز ہے ۔آپ طالب علم ہیں یا تاجر آپ تاجر ہیں یا وکیل یا ڈاکٹر خواہ آپ زندگی کے جس میدان میں بھی ہوں اپنے اندر امتیاز پیدا کریں آپ یقینا کامیاب رہیں گے فرض کریں آپ چوہا پکڑنے کا اچھا پنجرہ ہی بنانا جانتے ہیں تو لوگ خود آپ کا دروازہ کھٹکھٹانا شروع کر دیں گے۔لوگوں کی یہ غلطی ہے کہ جس قسم کے پنجرے بازار میں بھرے ہوے ہیں اسی قسم کا ایک اور پنجرہ بنا کر بازار میں بیٹھ جاتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ ہمارا پنجرہ فروخت نہیں ہوتا اگر آپ محنت کریں اور اپنے دماغ کو استعمال کر کے امتیازی پنجرہ بنایں تو لوگ اسکو خریدنے کے لیے ٹوٹ پڑیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں