امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سے ریڈار پر ہیں اور آئے روز ان کے ماضی سے کوئی نہ کوئی ایسا انکشاف سامنے آتا ہے جو انہیں دنیا کے سامنے شرمسار کر دیتا ہے۔ اب ایسا ہی ایک اور انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی شادی کی انگوٹھی کے متعلق آج تک اپنی اہلیہ سے جھوٹ بولتے آئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق2005ءمیں اپنی شادی کے وقت 10قیراط ہیرے کی یہ انگوٹھی انہوں نے ’گراف ڈائمنڈز‘ سے خریدی تھی اور میلانیا سے اس کے متعلق جھوٹ بولا تھا کہ گراف ڈائمنڈز نے اس انگوٹھی کی قیمت میں اسے 10لاکھ ڈالر(تقریباً 10کروڑ روپے) کی چھوٹ دی ہے۔
اب گراف ڈائمنڈز کے چیئرمین لارنس گراف سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ڈونلڈٹرمپ کو اس انگوٹھی کی خریداری میں کوئی رعایت نہیں دی گئی تھی، بلکہ ان سے اس کی پوری قیمت وصول کی گئی تھی۔ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ کاروبار کرنا بہترین تجربہ تھا لیکن ان کی رعایت والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔“ جب لارنس گراف سے سوال کیا گیا کہ اس واقعے کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو بہت شہرت ملی تھی، تو کہیں یہ سب اس شہرت کے لیے تو نہیں کیا گیا تھا؟ اس پر لارنس کا کہنا تھا کہ ”ہم اشتہاری قیمت پر زیورات فروخت نہیں کرتے، کوئی پاگل ہی ہو گا جو ایک انگوٹھی پر 10لاکھ ڈالر کی رعایت دے گا۔ ٹرمپ سے ہم نے پوری 15لاکھ ڈالر(تقریباً15کروڑ روپے) قیمت لی تھی جو انہوں نے وہیں موقع پر ہی ادا کی تھی۔
Recent Comments