صدرٹرمپ کی طرف سے امریکی ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی جس پر ان کی انتخابی مہم پر آنے والی لاگت میں30لاکھ ڈالر(تقریباً 45کروڑ روپے) کا اضافہ بھی ہو گیا تھا تاہم اس دوبارہ گنتی سے کچھ ایسے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق وسکانسن میں دوبارہ گنتی سے صدرٹرمپ کوتوقع تھی کہ اس ریاست سے جوبائیڈن کی فتح شکست میں بدل جائے گی لیکن ہوا کچھ یوں ہے کہ دوبارہ گنتی سے جوبائیڈن ہی کے مزید 87ووٹ نکل آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کے مزید 87ووٹ وسکانسن کی صرف 2کاﺅنٹیوں کے ووٹ دوبارہ گننے سے نکلے ہیں اور یہ ایسی کاﺅنٹیز ہیں جن میں ڈیموکریٹس کی واضح اکثریت ہے۔ اسی بل پر ہی صدر ٹرمپ کی طرف سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی مگران کی اپنی پارٹی کی اکثریت والے علاقوں سے ہی ان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے۔ دوبارہ گنتی کے ان نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اس کلیدی سونگ سٹیٹ میں الیکشن 20ہزار کی واضح برتری سے جیتا تھا۔