’ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قطع تعلق کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ۔۔۔‘ امریکی اخبار نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دی

trump

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قطع تعلق کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ایسا کرنے سے چین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اس لیے ٹرمپ چیخنے کی بجائے دیگر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے موقف پر قائل کرنے کی کوشش کرے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ لگ بھگ امریکہ جانے والی تمام امریکی پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں ، جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کو سپلائی بھی پاکستانی سڑکوں یا ریل گاڑیوں سے جاتی ہے۔ امداد روکے جانے کی صورت میں پاکستان یہ سپلائی معطل کرسکتا ہے جبکہ بعض پاکستانی حکام اس کا اشارہ بھی دے رہے ہیں۔ اسلام آباد پہلے ہی امریکہ کے خرچے پر عالمی برادری میں اپنا مقام بنا رہا ہے، ٹرمپ کے اقدامات کے باعث وہ چین کے مزید قریب ہوسکتا ہے کیونکہ وہ پہلے بھی پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں زیادہ سخت موقف اپنا سکتا ہے۔پرانے اتحادی کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کا براہ راست فائدہ چین کو ہوگا۔

اخبار نے مزید لکھا کہ صدر ٹرمپ اُس پاکستان سے تعلقات منقطع نہیں کرسکتے جس نے اہم انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں اور جس کے پاس تیزی سے بڑھتی ہوئی ایٹمی قوت موجود ہے، کیا پاکستان امداد کی معطلی کے بعد بھی امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا؟۔ ٹرمپ کی ٹویٹ کے فوری رد عمل میں بعض پاکستانی حکام نے سخت رد عمل دیا لیکن جمعہ کے روز آنے والے دفتر خارجہ کے بیان میں شائستہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعاون اور احترام کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف کام کرنا ہوگا۔
اداریے میں ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے صدر ٹرمپ کو دیگر سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں کیونکہ معاملات چیخنے چلانے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف مذاکرات سے ہی بہتر کیے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں