صوبائی دارالحکومت میں ڈیو ٹی پر مامورٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار زبردستی بچے کو بٹھا کر لے جارہا تھا،ٹریفک اسسٹنٹ نےمشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا لیکن وہ فرار ہوگیا ،ٹریفک اسسٹنٹ کے پیچھا کرنے پر ملزم نے بچے کو پھینک دیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں بچے کے اغوا کے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع تھی۔