ٹریننگ سینٹروں پرکئی ملین کی منشیات کی فروخت کا انکشاف

پچھلے برس ماہ دسمبر سے پولیس ایسے ٹریننگ سینٹروں کی تفتیش کر رہی ہے جہاں باڈی بلڈنگ کے لیے دوائیں ستعمال کی جاتی ہیں۔اس کیس کی ابتداء بالائی آئیک Upper Eiker میں باڈی بلڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی انتیس ملین کی دواؤں پر چھاپہ سے ہوئی۔ ٹی وی ٹو کے نیوز چینل کے مطابق یہ دوائیں کھلے عام انٹر نیٹ پر موجود اسٹورز سے فروخت کی جاتی ہیں جو کہ ہر کسی کو دستیاب ہیں۔انہیں ہر وہ شخص خرید سکتا ہے جو کہ باڈی بلڈنگ کرتا ہے۔یہ دوائیں منشیات پر مشتمل ہوتی ہیں۔منگل کے روز ہاکے سند میں بھی ایک مرکز صحت پرچھاپہ مار کر یہ منشیات قبضے میں کی گئیں۔
ایک مشترکہ آپریشن میں جسے Operation Storm Fall کا نام دیا گیا ہے منشیات کی تیاری ،فروخت اور استعمال میں ملو ث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔شیرف استگ sheriff Stig R248nneberg. کے مطابق ان اسٹورذکء بارے میں ہر شخص کو معلوم ہے اور ہر شخص یہاں سے منشیات خرید سکتا ہے۔پولیس نے تفتیش کے دوران سینکڑوں گاہکوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں