ٹورسٹ گروپ میں بیس افراد معدے کے وائرس سے علیل

نارویجن ٹورسٹ گروپ Hardangervidda نے ہارڈانگر ویدا میں بیس افراد ٹورسٹ گروپ میں معدے کے وائرس سے متاثر ہو کر علیل ہوگئے۔گروپ مینیجر کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحٓال سخت مشکل ہو جاتی ہے جب ٹور کے دوران کوئی علیل ہوجائے۔تاہم فوری طور پر پندرہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
نارویجن ٹورسٹ ایسوایشن DNT کے سی او نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کو باقی مریضوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔یہ طبی امداد ریڈ کراس نے فراہم کی ہے تاہم مقامی میونسپلٹی کو اندیشہ ہے کہ کہیں علاقے میں 145norovirus وائرس کی وباء نہ پھوٹ پڑے۔
اس وائرس کی ابتدائی علامات میں پیٹ درد،متلی دل گھبرانا اور ڈائریا شامل ہیں۔
ٹورسٹ آرگنائیزیشن نے ایسٹر کی چھٹیوں میں Hardangervidda کی سیر کے لیے جانے والے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں جانے سے پہلے اپنے کیبن اچھی طرح سے چیک کروا لیں۔
تاہم سی او وک بورگ نے کہا کہ ایسٹر کی چھٹیوں کا ٹور کینسل کروانے کی کوئی ضرورت نہیں نہ ہارڈانگر ویدا میں اور نہ دوسرے پہاڑی علاقوں میں۔بلکہ اپنے سامان میں اینٹی بائیٹک لے جانا نہ بھولیں اپنی ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ہاتھ ٹھیک طرح سے دھوئیں تو کوئی خطرے والی بات نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں