ٹڈیاں پکڑو، پیسہ کماﺅ” حکومت نے نیا پیکج متعارف کروادیا

محکمہ زراعت سندھ نے تھر پار کی عوام کے لیے ٹڈی پیکج کا اعلان کردیا۔ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مٹھی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ادریس رند نے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے تھرپارکر میں 10 اور عمرکوٹ میں 2 مقامات پر خریداری مرکز کھولے جائیں گے جہاں 15 روپے کلو کے حساب سے زندہ یا مردہ ٹڈیاں خریدی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ادریس رند کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کی خریداری یکم جولائی سے شروع ہوگی اور اس منصوبے میں 10 سماجی تنظیموں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں