” ٹیکس سے بچنے کیلئے میری کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر کا نقصان ظاہر کیا “ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ٹیکس چور نکلے

” ٹیکس سے بچنے کیلئے میری کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر کا نقصان ظاہر کیا “ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ٹیکس چور نکلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنی کمپنیوں کو ایک ارب ڈالر کے خسارے میں ظاہر کیا۔

امریکی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1985 سے 1994 کے دوران ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنی کمپنیوں کو خسارے میں ظاہر کیا۔ ان میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں اس زمانے میں اس طرح ٹیکس سے بچنا ایک کھیل سمجھا جاتا تھا۔ 80 اور 90 کی دہائی میں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد خسارہ ظاہر کیا کرتے تھے تاکہ ٹیکس سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ہر اس شخص نے جو تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ہو ، بینکوں کے ساتھ مل کر ٹیکس سے بچنے کیلئے یہ طریقہ کار اپنایا لیکن 30 سال پرانی بات کو اب سامنے لانا جھوٹی خبر کی ایک قسم ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ نے اس زمانے میں 8 سال تک انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے 1985 میں 46 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا جبکہ انہوں نے 10 سال کے عرصے میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ 17 ارب ڈالر خسارہ بتایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں