ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ بھارت کی بجائے کس ملک میں ہوگا؟ کرک انفو نے بڑا دعوی کردیا

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ بھارت کی بجائے کس ملک میں ہوگا؟  کرک انفو نے بڑا دعوی کردیا

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ (کرک انفو کے کے مطابق  رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں  ہوگا۔

کرک انفوکے مطابق یو اے ای میں شیڈول  انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں بھی  ہوں گے۔

میگا ایونٹ کے عرب امارات منتقلی کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے چند روز میں متوقع ہے۔

Image

اپنا تبصرہ لکھیں