Selected by aqil Qadir
شاعر ارشد شاہین
ہر سو برپا ہے ایک ہنگامہ
لیک جب سے ہوا ہے پاناما
اپنی سُبکی پہ ہے خجِل کتنا
وہ جو بنتا تھا شہر کا ماما
حکمراں ، حکمراں نہیں کوئی
کوئی شِیدا ہے اور کوئی گاما
کیا عجب لوگ ہیں ، اکڑتے ہیں
دیکھ کر اپنا معصیت نامہ
یہ ہے اخلاق سے گری حرکت
بول اُٹھا ہے اب تو اوباما
شرم ان کو اگر نہیں ارشد
شرم کیونکر کرے مرا خامہ