پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور وہ اکثر اوقات اپنے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر سے ایکشن میں نظرآ ئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی حال ہی میں پاکستان آئے جہاں انہوں نے پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ کی شاندار تقریب میں شرکت کی اور واپس روانہ ہو گئے تاہم جاتے جاتے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جاوید آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
ڈیرین سیمی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پی ایس ایل میں مجھے متعارف کروانے پر آپ کا شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا ، آپ کیلئے اور آپ کے لوگوں کیلئے بہت سارا پیار ۔ ڈیرین سیمی نے اپنے پیغام میں مشور مقولہ بھی لکھا کہ ” متحد ہوں گے تو قائم رہیں گے، تقسیم ہوں گے تو شکست خوردہ ہوں گے“۔
معروف کھلاڑی کے اس پیغام پر ایک سوشل میڈیاصارف نے بد مزگی کرنے کی کوشش کی اور پاکستانیوں کیخلاف نفرت پر مبنی کمنٹ لکھا جسے دیکھ کر ڈیرین سیمی آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے پیج سے دفعہ ہو جاﺅ۔“
پاکستانیوں کی جانب سے ڈیرین سیمی کے اس اقدام کے وبے پناہ سراہا جارہاہے اور وہ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔