اردو فلک نیوز ڈیسک
اوسلو میں لاہور فیملی فرنٹ کی جانب سے گرل پارٹی کا ہتمام کیا گیا۔یہ تقریب پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمد سلیم حسن کی پانچ سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں دی گئی۔محمد سلیم پچھلے پانچ برس سے سفارت خانے میں ناروے میں مقیم پاکستانیوںکے پاسپورٹ اور ایمبیسی سے متعلقہ دیگر کاغذات اور اسی نوعیت کے معاملات حل کرنے میں معاونت کر رہے تھے۔فیملی فرنٹ کے اراکین سلیم بیگ،معروف صحافی احسان شیخ اور دیگر احباب نے الوداعی تقریریں کر کے انکی خدمات کو سراہا ۔تمام احباب نے سفارت خانے میں انکی خدمات کو خلوص اور ایمانداری پر مبنی قرار دیا۔
محمد سلیم ناروے میں پاکستانی حکومت کی طرف سے تعینات تھے اور اب وہ واپس اسلام آباد اپنی مدت پوری کر کے جا رہے ہیں۔ناروے میں پاکستانیوں کے سفارتی نوعیت کے مسائل اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔لہٰذا ناروے میں ویلفیر اتاشی کی آسامی ختم کی جا رہی ہے۔دوسرے ممالک بالخصوص عرب ممالک میںجہاں پاکستانی مسائل کا شکار ہیں یہ آسامی بر قرار رکھی جائے گی۔
UFN