پاکستان اور انڈونیشا کے بعد ترکی میں بھی زلزلہ آ گیا

پاکستان اور انڈونیشا کے بعد ترکی میں بھی زلزلہ آ گیا

پاکستان کے بعد ترکی بھی زلزلے سے لرز اٹھا ،5.8  شدت کے زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں 5٫8 شدت کا زلزلہ آیا ہے ، زلزلے کا مرکز  بحیرہ مرمرا تھا  جبکہاس زلزلے کی گہرائی  زیر زمین  6.99 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔واضح رہے کہ آج انڈونیشیا کے جزیرے ’ملوکو‘ میں بھی آنے والے  شدید زلزلے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں،انڈونیشا میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی شہر امبو سے 37 کلومیٹر دور اور 29 کلومٹیر زیر زمین میں تھا

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں آنے والے زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچا دی تھی جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 38 افراد جاں بحق جب کہ 646 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر اور سرکاری عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں تھی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں