رپورٹ : عارف محمود کسانہ
اسٹاک ہوم
پاکستان میلہ کمیٹی اسٹاک ہوم نے بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم ولاد ت پر حسبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعدا میں شریک ہوئے۔ اس پرقار تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عرفان احمد تھے جبکہ افضل فاروقی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ حافظ قدیر احمد کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن حکیم سے کاروائی کا آغاز ہوا۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے ساتھ عید میلاد النبیؐ اور حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کے حوالے سے بھی اظہار خیال تقریب کا اہم حصہ تھے۔ کاشف عزیز بھٹہ نے حمد پیش کی جبکہ سمیع لاشاری، سارہ لاشاری اور افضل فاروقی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نعتوں کی صورت میں پیش نچھاور کیئے۔